وزیر خارجہ کا شہباز شریف،بلاول بھٹو کو خط

وزیر خارجہ کا شہباز شریف،بلاول بھٹو کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے  ایف اے ٹی ایف اور کشمیر سے متعلق اجلاس میں شرکت پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول کو شکریہ کے خطوط بھیجے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہےکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی بالغ نظری قابل تحسین ہے، میں اپوزیشن کے مثبت رویے کی تعریف فلور آف دی ہاؤس پربھی کر چکا ہوں، حکومت اور اپوزیشن نے پھرثابت کیا کہ قومی مفادات میں تمام سیاسی جماعتوں کامؤقف ایک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اقدام کو متفقہ طورپر مستردکیا گیا، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا جب کہ پچھلے ایک سال میں اقوام متحدہ سییکورٹی کونسل میں تین مرتبہ کشمیرکو زیربحث لایا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے لکھا کہ 55 سال کے بعد مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں مباحثہ ہوا، کشمیر سمیت اہم قومی معاملات پر ہم اپوزیشن کو ساتھ لےکر چلنے کے متمنی ہیں، اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز کو ہمیشہ اہمیت دیتے رہیں گے۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ کشمیر پالیسی پر آئندہ کا لائحہ عمل بنانےکے لیے آپ کی مثبت تجاویز  کا منتظر رہوں گا۔

یاد رہے پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پیش کیے جانیوالے حکومتی بلز کی مکمل حمایت کی تھی جبکہ جے یو آئی ف ،جماعت اسلامی ،آزاد ارکان نے مخالفت کی تھی ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer