ویب ڈیسک : امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں مذاکرات ہو رہے ہیں جہاں فریقین کشیدگی کے بعد پہلی بار برہ راست ایک میز پر بیٹھے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاکہ اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد پاکستان کی مؤثر سفارت کاری اور عالمی قیادت کے مثبت بیانات نے جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کی امید کو مزید تقویت دی ہے جبکہ دنیا کی نظریں ان اہم مذاکرات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں، ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ان کے معاون وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شامل تھے اور ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔