اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 187 ٹریفک حادثات مجموعی طور پر 217 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 217 افراد زخمی ہوئےجن میں 90 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 127 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔