ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ساؤتھ کینٹ پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار

لاہور: ساؤتھ کینٹ پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں پولیس نے مختلف مقامات پر گشت کے دوران 3 منشیات فروش گرفتار کرلیے ملزمان سے 4 کلو سے زائد منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ساؤتھ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے 3منشیات فروش ملزمان ارشد، علی اور نبیل مسیح گرفتار کیے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 4کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے اور تینوں ملزمان نے منشیات بیچنے کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔