ویب ڈیسک :بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی، مرکز ژوب سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔