ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب؛ عابدہ پروین، علی ظفر اور دیگر گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب؛ عابدہ پروین، علی ظفر اور دیگر گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مکمل ہوگئی۔ افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین نےصوفیانہ کلام پیش کیا ، جبکہ گلوکار علی ظفر نے تقریب میں شاندار پرفارمنس پیش کی۔

گلوکارہ نتاشابیگ، علی ظفر، ابرارالحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل10کا ترانہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ ینگ اسٹنرز کی بھی پرفارمنس شاندار رہی۔

پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ایونٹ کی رنگارنگ تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض سینئر اداکار حمزہ علی عباسی نے ادا کیے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں تقریب میں شرکت کے لیے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئیں ۔ پی ایس ایل 10 کی خوبصورت چمچماتی ہوئی ٹرافی اسٹیج پر رکھی گئی ۔  

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئی ۔ 

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے ہوں گے۔

پولیس نے ٹیمز کی سکیورٹی کےلئے بھی پلان تیار کر لیا ہے، اسلام آباد میں پی ایس ایل روٹس پرٹریفک جزوی طور پر معطل رہے گا اور 300 سے زائد اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے۔ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے گی، ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی انتظامات سخت ہیں جبکہ بلیو ایریا جانے والوں کیلئے ایچ ایٹ انڈرپاس کا استعمال ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سیکٹر آئی اور ایچ کیلئے آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ اختیارکرنےکا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ بری امام جانے والے نادرا چوک استعمال کرنے سکتے ہیں۔