ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے کے انسداد منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ 2023 کے لیبیا کشتی کے سانحے میں ملوث تھے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان 2023 میں لیبیا کشتی حادثے میں مطلوب تھے، ملزموں کی شناخت عطا اللہ اور فیصل شہزاد، دونوں کا تعلق ڈسکہ، سیالکوٹ سے ہے۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لئے، ملزمان نے ندیم اور اجمل نامی شہری کو غیر قانونی راستے سے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شہریوں کو  لیبیا میں سیف ہاؤسز میں یرغمال بنا کر تشدد کرتے تھے، متاثرہ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرفراز خان نے کہا ہے کہ قانون کو  ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔