ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں3 روزہ میلہ چراغاں کا آغاز ہوگیا

لاہور میں3 روزہ میلہ چراغاں کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میلہ چراغاں کے سلسلے میں آج شالیمار باغ میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں مشاعرے ،لوک گائیکی ۔پنجابی رقص سمیت میلہ چراغاں کے حوالے سے سیمینار بھی کئے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب کی جانب سےمیلہ چراغاں کے پروگرامز جاری کر دئیے، میلہ چراغاں شالامارباغ میں ہوگا ،مختلف پروگرامز منعقد کئے جائینگے،پنجابی مشاعرہ ،پنجابی بولیاں ،فوک گائیکی سمیت دیگر پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔
پروگرامز میں گائیک ،شعراء ،ادیبوں سمیت نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

میلے کی چار روزہ تقریبات اس تاریخی روایت کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومت پنجاب کی لگن کی عکاسی کرتی ہے جس میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں متنوع تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

11 اپریل سے 14 اپریل تک میلہ چراغاں شالا مار باغ میں جاری رہے گا جس میں فیملیز کا داخلہ ہوگا اور انٹری فیس 200 روپے رکھی گئی ہے ۔