ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعتہ المبارک پر مساجد امام بارگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

جمعتہ المبارک پر مساجد امام بارگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر  کی  مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی  سخت رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران اپنے علاقوں کی اہم مساجد کا دورہ کریں اور نماز جمعہ کے بعد شہریوں کے مسائل سنیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ممبر و محراب معاشرے کی اصلاح، امن اور انصاف کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے پولیس افسران مساجد کے ذریعے شہریوں سے رابطہ قائم کر کے ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر سنیں اور فوری حل کریں۔

آئی جی پنجاب نے زور دیا کہ شہریوں کو پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہو۔