عید کا دن؛ شاہ رخ خان نے پرستاروں کی عید کروا دی

City42, Shah Rukh Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سدا بہار سپر اسٹار شاہ رخ خان سے عید ملنے ہزاروں مداح ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ عید کے موقع پر ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور کافی دیر  تک ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہے۔

شاہ رخ خان نےکافی انتظار کروانے کے بعد گھر کی بالکونی سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مخصوص انداز میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر کنگ خان نے سفید شلوار قیمض زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان بھی بالکونی میں والد کے ساتھ موجود رہے۔