سفاک شوہرنے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی اور7 بچوں کو قتل کردیا

سفاک شوہرنے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی اور7 بچوں کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: علی پور میں قتل کی لرزہ خیز واردات،شوہر نے بیوی اور 7بچوں کو قتل کردیا۔

 سفاک شوہرنے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی اور بچوں کو قتل کیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، 8 افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 ظالم  نے قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے گھریلو ناچاقی پر اہل خانہ کو قتل کیا،ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔