حکومت کا وینٹیلیٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئےخریداری کا فیصلہ

حکومت کا وینٹیلیٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئےخریداری کا فیصلہ
کیپشن: yasmeen rashid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس، کورونا کی بڑھتی شرح کے پیش نظر رمضان المبارک میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے خریداری کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
 اجلاس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،سیکرٹری اوقاف سمیت ویڈیولنک پر تمام کمشنرزاور آرپی اوزنے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔کمشنرزنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمدکی رپورٹ پیش کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں کوروناکے تشویش ناک مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔7 اضلاع کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 4سپیشلٹیزکے آؤٹ ڈوربندکئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے روزانہ20ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer