ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ منشا پاشانے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

اداکارہ منشا پاشانے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
کیپشن: Mansha Pasha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)اداکارہ منشا پاشا اور سیاستدان و قانون دان جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق منشا پاشا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے نکاح لکھا ہے۔ تصویر میں منشا پاشا ماتھے پرٹیکا سجائے گولڈن کلر کے عروسی ملبوس میں نظر آ رہی ہیں،جبران ناصر نے آف وائٹ کلر کی شلوار قمیض کے اوپر واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔ ان کی نکاح کی تصویر کو صرف 1 گھنٹے میں 50 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔صارفین نوبیاہتا جوڑے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

ذرائع کے مطابق منشا پاشا اور جبران ناصر کا نکاح قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں ہوا، نکاح کی تقریب ایک رشتے دار کے گھر پر کراچی میں منعقد ہوئی۔اس سے قبل انسٹا گرام پر ہی منشا پاشا نے اپنے ہاتھوں کی تصویربھی شیئر کی تھی۔منشا پاشا اور جبران ناصر نے دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی، انہیں سوشل میڈیا اور عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، دونوں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جبران ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل اداکار منشا پاشا نے کاروباری شخص اسد فاروقی سے 2013 میں شادی کی جو کہ 2018 میں اختتام پذیر ہوگئی۔اداکارہ نے اپنی پہلی شادی کی تصایرو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer