اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے شیڈول میں توسیع

اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے شیڈول میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  اکمل سومرو  ) سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے شیڈول میں توسیع، آن لائن درخواستیں سترہ اپریل تک جمع ہوں گی۔    

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ 14 اپریل سے بڑھا کر 17 اپریل کر دی ہے جبکہ سپیشل کیٹیگری کی مد میں بھی درخواستوں کی وصولی پر پاپندی ختم کر دی گئی ہے۔

سپیشل کیٹیگری میں بیوہ، ویڈ لاک اور معذور اساتذہ شامل ہیں۔ محکمہ ہائیرایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کیلئے پورٹل ایکٹو کر دیا ہے۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستیں جمع ہو رہی ہیں۔

محکمہ نے اپنی ویب سائٹ پر تبادلوں کے حوالے سے تفصیلی پالیسی بھی جاری کر رکھی ہے اس پالیسی کے تحت ہی اساتذہ کو تبادلوں کے لیے اہل تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعلان کے مطابق سکینڈری سکول اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف سکولوں میں گیارہ سو اساتذہ کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں، کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔   کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا خدشہ تھا۔