احساس کفالت پروگرام، لاہور میں 30 مقامات پر رقم کی تقسیم جاری

احساس کفالت پروگرام، لاہور میں 30 مقامات پر رقم کی تقسیم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: وزیراعظم عمران خان کی احکامات پرلاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں میں کیش ڈسٹریبیوشن کا آغازہوگیا, انسٹھ ہزارخواتین کواحساس کفالت پروگرام کےتحت بارہ ہزارفی کس دیئےجارہےہیں، ڈی سی لاہورنےسینٹرزکےہنگامی دورےکیے.
ضلعی انتظامیہ نےشہرمیں تیس جگہوں پرکیش ڈسٹری بیوشن کیمپس لگا دیے, خواتین کوقطار مینجمنٹ سسٹم کے تحت کرسیوں پر بٹھایا گیاجبکہ سینٹر ز میں آنے والی خواتین مرکزی ہال میں جانے سے قبل ہینڈ واش کروا کرطبی معائنہ کیاگیا. 
کم امدنی والے خاندان مختص شدہ 30 کیمپ سائٹ پر جا کر کیش وصول کیا، کیش ڈسٹریبیوشن کیمپس صبح 8 سے شام سات بجے تک لگائے گے, تحصیل سٹی میں چھ کیمپس سائٹس مختص کی گئی ہیں جن میں گورنمنٹ سٹی ڈسٹرک سکول مین جی ٹی روڈ، گورنمنٹ ماڈل سکول چمڑا منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، سنٹرل ماڈل سکول رتیگن روڈ، ایل ڈی اے سکول فار بوائز سبزہ زار، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول ملتان روڈ شامل ہیں۔
تحصیل شالیمار میں چار کیمپس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبان پورہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چونگی، سی ڈی جی ہائی سکول ہربنس پورہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلو موڑ شامل ہیں۔
تحصیل رائیونڈ میں آٹھ جگہوں پر کیش ڈسٹریبیوشن کیمپس لگائے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ملتان روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول چونگ، گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ، گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں پنڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سٹی، یونین کونسل 256 علی رضا اباد کا دفتر، گورنمنٹ پرائمری سکول موضع مانک رائیونڈ شامل ہیں. 
تحصیل کینٹ میں چار کیمپس لگائے گئے ہیں جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول ہڈیارہ، مسلم ہائی سکول صدر بازار ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول برکی روڈ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورپور، شامل ہیں.

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں آٹھ کیش ڈسٹریبیوشن کیمپس لگائے گئے ہیں جو کہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ ہائی سکول گرین ٹائون، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ، گورنمنٹ شہداء اے پی ایس ہائی سکول ماڈل ٹاؤن شامل ہیں.