داتا دربار پولیس کارروائی، منشیات فروش دیسی شراب سمیت گرفتار

داتا دربار پولیس کارروائی، منشیات فروش دیسی شراب سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیراعوان:داتا دربار پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے بعد قبضہ سے دیسی ساختہ شراب کے گیلن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے داتا دربار پولیس نے امین مسیح عرف آلو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے دیسی ساختہ شراب کے گیلن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی مجرم ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے میں ملوث ہے جسے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔