ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کی سمری منظور

پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کی سمری منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنزکی بھرتی کی سمری منظور کرلی گئی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ ایس ٹی آئیز رواں ہفتے سکولوں میں رپورٹ کریں گے،ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا مقصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنا ہے۔

 وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق  سکول ٹیچر انٹرنز کو عارضی بنیادوں پر تدریسی خدمات کے لیے رکھا جارہا ہے،ایس ٹی آئیز پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر تدریس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

 وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیچر انٹرنز پروگرام کا مقصد اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو تدریسی تجربہ فراہم کرنا بھی ہے۔