سٹی 42 : روس کے سفیر البرٹ پی خروف نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ روسی سفیر راجہ ناصر عباس سے ملنے کے لئے جامعہ ولایہ اسلام گئے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک روس تعلقات ، علاقائی امن پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں راجہ ناصر عباس نے روس کی علاقائی امن کی لئے کوششوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت پر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔