ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران کے تقرر و تبادلے

مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران کے تقرر و تبادلے اور ڈیپوٹیشن میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پارس رزاق کو جنرل مینیجر، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، پرنسپل آفس کراچی تعینات کیا گیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ، حکومت سندھ کے آئی جی آف ٹریژریز کاشف علی کی ڈیپوٹیشن میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔

 مزید برآں، پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 کے عمار اختر کی خدمات 3 سال کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس میں تعینات ڈی آئی جی محمد ہارون جوئیہ کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ این سی سی آئی اے میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر عارف شہباز خان وزیر کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سپرد کی گئی ہیں۔

مزید برآں، ریلویز پولیس میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے حماد حیدر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں حکومت گلگت بلتستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسران کے تقرر، تبادلوں، ڈیپوٹیشن میں توسیع اور خدمات سپرد کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔