ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر : کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکا مسلح حملہ، زخمی رینجرز اہلکار جامِ شہادت نوش کر گیا

آزاد کشمیر : کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکا مسلح حملہ، زخمی رینجرز اہلکار جامِ شہادت نوش کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکا مسلح حملہ، زخمی رینجرز اہلکار جامِ شہادت نوش کر گیا۔ 

تراڑ کھل روڈ کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے سنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرزجوان سپاہی  آصف حسین گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔ 4 ستمبر کو فائرنگ سے زخمی رینجرز اہلکار کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ 

سپاہی  آصف حسین نے 10 ستمبر کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں دورانِ علاج جام شہادت نوش کیا۔ 

آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظرعلاقہ مکین کے پر زور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا ۔ 

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ؛

فسادی جتھے کا سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے۔ ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کیخلاف  فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔