شاہین عتیق:حکومت پنجاب نے کم عمری کی شادیوں کے رجحان کی روک تھام کے لیے نکاح رجسٹرارز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی شرائط کے تحت کوئی بھی نکاح رجسٹرار اپنی مقررہ حدود سے باہر ہونے والا نکاح رجسٹر نہیں کرسکے گا۔
پنجاب حکومت نے نکاح رجسٹرار کے لیے کوالیفائیڈ ہونا لازمی قرار دیتے ہوئے مقرر ہونے کے لیے امتحان میں کم از کم 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔
انٹرنیٹ یا موبائل فون استعمال کرنے کی صلاحیت نہ رکھنے والا نکاح خواں نکاح رجسٹرار مقرر نہیں ہوسکے گا۔
نئی پابندیوں کے مطابق نکاح رجسٹرار کو نکاح رجسٹر کرنے کے بعد 7 روز کے اندر متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانا ہوگا۔ ایسے افراد بھی نکاح رجسٹرار مقرر نہیں ہوسکیں گے جن کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہو.