ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خود کشی کے رجحانات سے بچاؤکی آگاہی کا عالمی دن

خود کشی کے رجحانات سے بچاؤکی آگاہی کا عالمی دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری : خود کشی کے رجحانات سے بچاؤکی آگاہی کے  عالمی دن پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں آگاہی واک اور طلبا کے ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب کا مقصد خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحاں کو روک تھام ،زہنی صحت کے مسائل سے آگاہی اور بروقت مدد کی اہمیت کو اجاگرکرناتھا۔
تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت رشدہ لودھی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ پروفیسر عائشہ رشید ے  شرکت کی ۔
 ان کے علاوہ ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سارہ افضل ، پروفیسر رافعہ رفیق ،پروفیسر ناشی خان اور پروفیسر نازش عمران سمیت دیگرکی شرکت کی۔
تقریب میں پروفیسر فائزہ اطہر ، پروفیسر نعمان مظہر ،ڈاکٹر نور الزمان، پروفیسر سمیرا قمبر بخارنے بھی  شرکت کی ۔
ماہرین کا کہنا تھا  کہ خود کشی کے رجحان کی روک تھام میں سب کومل کر کام کرنا ہوگا۔ خاندان، تعلیمی ادارے، طبی ماہرین اور معاشرہ مل کر ایسے افراد کی بروقت نشاندہی اور مدد کریں تو قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے ذہنی صحت کے حوالے سے معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینے، نفسیاتی مسائل پر کھل کر بات کرنے اور ضرورت مند افراد کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer