ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریکٹر ٹرالیوں سے حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

ٹریکٹر ٹرالیوں سے حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ٹریکٹر ٹرالیوں سے پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 حکام کے مطابق شہر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہے، تاہم جان لیوا 9 فیصد حادثات میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی تعداد 73 ہزار ہے، جبکہ رواں سال ان سے متعلق 18 جان لیوا حادثات پیش آئے ہیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر روڈ سیفٹی اقدامات مزید سخت کرنے اور شہر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی نقل و حرکت کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالیوں کو صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریکٹر ٹرالیوں کو ترپال سے مکمل طور پر ڈھانپنا، بیک لائٹس اور ریفلیکٹو ٹیپ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ رات کے اوقات میں نمایاں شناخت کے لیے مناسب لائٹنگ اور ریفلیکٹو ٹیپ کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

مزید برآں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کے لیے متعلقہ کیٹیگری کا درست ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سرکل افسران کو اوورلوڈنگ، تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف سخت انفورسمنٹ کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ٹریکٹر ٹرالیوں کے باعث حادثات کے خطرات کم کرنے کے لیے شاہراہوں پر خصوصی نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں کی نقل و حرکت کو ہر صورت محفوظ بنانا ہوگا۔