سٹی 42 : لاہور کے علاقے میں راہ گیر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
ہربنس پورہ پولیس نے راہ گیر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم حسنین 13 سالہ لڑکی پر آوازیں کستا اور راہ چلتے بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد اکبر کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
