ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزارت خزانہ نے سپیشل کورٹس اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز بند کر دیے

وفاقی وزارت خزانہ نے سپیشل کورٹس اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز بند کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شاہین عتیق:  وفاقی وزارتِ خزانہ نے سپیشل کورٹس، ٹربیونلز اور اٹارنی جنرل آفس کے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے الاؤنسز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سپیشل جوڈیشل الاؤنس، یوٹیلیٹی الاؤنس اور دیگر مراعات جاری نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے متعلقہ محکموں کے ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، جبکہ سپیشل کورٹس اور ٹربیونلز کی انتظامیہ نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔