راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 6 شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے اضافی سامان پہنچا دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان،مظفرگڑھ،رحیم یارخان،بہاولپوراور لودھراں کیلئےریسکیوبوٹس ودیگرامدادی سامان مہیا کر دیا،ریسکیوآپریشن کیلئےجنوبی پنجاب کے 6شہروں میں مزید119سےزائدبوٹ آپریٹربھی تعینات کر دیئے گئے،ملتان میں سیلاب متاثرین کیلئے108بوٹس،109 ربڑبوٹس اور1130لائف جیکٹ پہنچ گئیں،مظفرگڑھ میں ریسکیو آپریشن کیلئے 57 کشتیاں ، 53 ربڑ بوٹس اور 683 لائف جیکٹ مہیا کر دی گئیں،رحیم یار خان میں فلڈ ریسکیو آپریشن کیلئے 47 کشتیاں ، 44ربڑ بوٹس ، 519 لائف جیکٹ فراہم کر دی گئیں۔
بہاولپور میں فلڈ ریسکیو آپریشن کیلئے 38 کشتیاں ، 40 ربڑ بوٹس ، اور 519 لائف جیکٹ دی گئیں،لودھراں میں ریسکیو آپریشن کیلئے 19 کشتیاں ، 18 ربڑ بوٹس اور 546 لائف جیکٹ پہنچا دی گئیں،جلال پورپیروالا کی نواحی بستی بہاراں کےحفاظتی بلوچ واہ فلڈبندمیں اچانک شگاف پڑ گیا، ہنگامی انخلا شروع کر دیا گیا,وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر ملتان اور ڈی سی ٹیمیں لےکرپہنچ گئے,پاک فوج اور ایری گیشن ٹیمیں بھی شگاف پر کرنے کے لئے پہنچ گئیں.
انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار 5ممکنہ متاثرہ دیہات میں پہنچ گئے,متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لئے اعلانات کر دیئے گئے،ریسکیو ٹیمیں گھروں کے دروازوں پر دستک دیکر لوگوں کو نکال رہی ہیں۔