ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے  (ایف آئی اے ) پشاور  زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جبکہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

ایف آئی اے حکام  کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا۔