"جو دیکھا اسے بیان کرنے کیلئے پاس الفاظ نہیں" یو این سیکریٹری جنرل کی بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس

سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کوفوری طورپربڑی مالی امداد کی ضرورت ہے۔

کراچی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ اورعالمی اداروں کوپاکستان کی مدد کرنی چاہیے، جو دیکھا وہ بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔انتونیوگوتریس نے کہا پاکستان میں سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں، آج پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کاشکار ہے توکل کوئی دوسرا ملک ہوگا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے آگے آنا چاہیے، کاربن کے پھیلاؤ میں جی 20 ممالک کا 80 فیصد حصہ ہے، موسمیاتی تبدیلی آج کے دورکا بڑا مسئلہ ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری کیلئے تمام اقدامات کریں گے۔بلاول بھتو نے کہا پاکستان میں سیلاب سےعوام بری طرح متاثرہوئے ہیں، مشکل وقت میں دورہ کرنے پرانتونیوگوتریس کے مشکور ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر