ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارفین کیلئے بری خبر،بجلی پھر مہنگی کر دی گئی

electricity
کیپشن: electricity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بجلی صارفین کیلئے بری خبر،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیپرا نےبجلی کی قیمت میں  ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک,لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔