ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجارتی سرگرمیوں کا کل سے آغاز

تجارتی سرگرمیوں کا کل سے آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) نویں اور دسویں محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد بدھ کے روز شہر کی چھوٹی بڑی اہم مارکیٹیں، پلازے، صرافہ بازار معمول کے مطابق کھلیں گے۔ لاہور چیمبر بھی بدھ کے روز آپریشنل رہے گا۔

شہر کی چھوٹی بڑی اہم مارکیٹیں، بازار، شاپنگ سنٹر، پلازے اور مالیاتی ادارے نویں اور دسویں محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد کل کھل جائیں گے۔ مارکیٹوں، بازاروں اور پلازوں میں تجارتی سرگرمیاں بدھ کے روز بحال ہوجائیں گی۔ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، منٹگمری مارکیٹ، فیروز پور روڈ بورڈ مارکیٹس، اردو بازار، لوہا مارکیٹ، سرکلر روڈ کل کھلیں گی۔

میڈیسن مارکیٹ لوہاری، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، مال روڈ، بیدن روڈ بھی کل کھل جائے گا۔ میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ، میوہسپتال روڈ کپڑا مارکیٹ، شادی کارڈ مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹیں اور بازار کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔