ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ سےنمٹنےکیلئے متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں: وزیراعلیٰ پنجاب

سموگ سےنمٹنےکیلئے متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سموگ کے خدشات،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے متعلقہ محکموں کوچوکس رہنے کی ہدایت کردی،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کابھی حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سموگ کےخدشےکےباعث متعلقہ محکموں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے سموگ سےنمٹنےکیلئے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں جب کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات جلانےپرپابندی پرعملدرآمدکرائے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ سموگ سےپیداہونیوالی بیماریوں سےنمٹنےکیلئےآگاہی ضروری ہے،محکمہ صحت پیشگی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرے،آلودگی پھیلانےوالی صنعتوں کیخلاف کارروائی کی جائے،ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،علاوہ ازیں خلاف ورزی کرنے والوں پر  قانون کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer