سٹی42: پاکستان نے ایک بار پھر اافغانستان کی طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی (فتنہ الہندوستان) اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔
پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت سے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ اس وقت کیا ہے جب طالبان حکومت کے وزیر خارجہ ملا متقی نئی دہلی کے دورہ کے بعد کابل میں پاکستان کے دشمن ملک کا سفارتخانہ کھولنے کی خبریں آ رہی ہیں۔
اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترمان شفقت علی خان نےہفتہ واربریفنگ میں کہا، افغان حکومت کو ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا، ہم افغانستان سےسرحد پاردہشتگردی کو روکنے کا معاملہ افغان حکومت سےتواترسےاٹھاتےرہےہیں۔ شفقت علی خان نے کہا، پاکستان،افغانستان کی خود مختاری کا حترام کرتا ہے،ہم افغانستان پر ضرور دیتے آرہےہیں کہ افغان زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔