ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیر آئے درست آئے ؛ شہر میں لٹکتی تاروں کی کلمپنگ جاری

دیر آئے درست آئے ؛ شہر میں لٹکتی تاروں کی کلمپنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دیر آئے درست آئے کے مصداق  کمشنرلاہورمریم خان کی ہدایت پرشہرمیں ’’ ہینگنگ وائرز‘‘کی کلمپنگ جاری ہے ۔
کلمپنگ کیلئے لاہور کی 3تحصیلوں5سب ڈویژنزمیں مشترکہ ٹیمیں کام کررہی ہیں،لیسکووپٹاپاکی ٹیموں نے  جیاموسی،یوای ٹی،گلبرگ،لبرٹی،سلامت پورہ میں کلمپنگ مکمل کرلی ۔
کمشنرلاہور نے کہا تمام علاقوں کےمتعلقہ اےسی ٹیموں کومانیٹرنگ کررہےہیں،بےہنگم تاروں کی کلمپنگ اصل مقصدہے،کسی کمپنی کےسسٹم کونقصان نہیں پہنچناچاہیے ۔
مشترکہ ٹیموں میں لیسکووکمپنیزکےاہلکارتکنیکی بنیادوں پرسسٹم کاخیال رکھیں۔

اس سے قبل یہی لٹکتی تاریں کئی  انسانی جانوں کو نقصان پہنچا چکی ہیں ۔ آئے روز شہریوں کو کرنٹ لگتا رہتا تھا اور اس سے قبل  لیسکو کو  نپرا نے بھی بھاری جرمانہ کیا تھا کیونکہ  لیسکو کی وجہ سے  تاروں  کا سسٹم درست نہیں تھا ۔  یہ لاہوریوں کا دیرینہ مسئلہ تھا جس پر سٹی 42 ہمیشہ آواز اٹھاتا رہا اور کئی علاقوں میں لٹکتی تاروں کے گچھوں  اور  کرنٹ لگنے کے واقعات کو رپورٹ کرچکا ہے ۔