ویب ڈیسک: فیصل آباد شہر کی معروف کاروباری شخصیت اور صنعتی برادری کے نمایاں رہنما شیخ مختار احمد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم شیخ مختار احمد نہ صرف فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بڑا نام تھے بلکہ وہ ابراہیم فیبرک اور الائیڈ بینک لمیٹڈ جیسے بڑے اداروں کے مالک بھی تھے۔ ان کی صنعتی خدمات اور کاروباری وژن نے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ 10 اکتوبر بروز جمعرات شام 5 بجے (بعد از نماز عصر) فیصل آباد کے علاقے نیو سول لائنز کی بلال مسجد میں ادا کی جائے گی۔ خاندان کی جانب سے دوست احباب، عزیز و اقارب، کاروباری حلقوں اور شہر کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ شیخ مختار احمد کا شمار ان کاروباری شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے فیصل آباد کو پاکستان کا صنعتی دل بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی کمپنی ابراہیم فیبرک ملک بھر میں اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے لیے مشہور ہےجبکہ الائیڈ بینک میں ان کا حصہ ملک کے مالیاتی نظام میں ان کے اعتماد اور ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مرحوم کی وفات پر فیصل آباد کی تاجر برادری، سیاسی و سماجی رہنماؤں، اور صنعتکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔