ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید 17 اضلاع میں کنزیومر پروٹیکشن کونسلز قائم

مزید 17 اضلاع میں کنزیومر پروٹیکشن کونسلز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: کنزیومرپروٹیکشن کونسلزکا35اضلاع تک دائرہ کاربڑھادیاگیا، پنجاب حکومت نےمزید17اضلاع میں کنزیومرپروٹیکشن کونسلزقائم کردیئے۔

گورنر پنجاب کی کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ 2005 کےتحت کونسلز کےقیام کی منظوری، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ اب سروسزفراہمی میں دشواری بارےشکایات کابھی اندراج کروایاجاسکےگا، صارفین کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈائریکٹرکنزیومرپروٹیکشن کونسل عمران قریشی کومحکمانہ استعدادکارمیں اضافےکی ہدایت، عوامی شکایات کےبروقت ازالےمتعلقہ ڈپٹی کمشنردفترمیں ہی کونسل موجودہوگی، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت 17 اضلاع میں کونسلز قائم کئے۔

 سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کے قیام سے عوامی شکایات کے ازالے کا نظام مزید مؤثر ہو گا، نئی کونسلز میں اٹک، جہلم، نارووال، چنیوٹ، قصور، خوشاب، ٹوبہ ، اوکاڑہ اور خانیوال شامل ہیں۔

لودھراں، مظفرگڑھ، حافظ آباد، جھنگ، پاکپتن، راجن پور، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بھی کونسلز قائم کئے۔

ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ بارےیہ اقدام صوبائی سطح پر سنگِ میل ثابت ہو گا، کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی ہیلپ لائن اور ایپلی کیشن کا جلد اجراکیا جائے گا۔