انتہائی مطلوب شخص ملک سے باہر بھاگتے ہوئے ائیرپورٹ پر گرفتار

Most wanted criminal arrested, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے امیگریشن سیل نے کراچی ائرپورٹ  پر کارروائی کر کے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم نے بین الاقوامی پرواز سے فرانس فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ۔ ملزم عمر رضا کا نام مطلوب افراد کی لسٹ میں  شامل تھا۔ ملزم کے خلاف کینٹ پولیس اسٹیشن گجرانوالہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملزم کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا۔