وسیم اکرم سے میری سفارش کر دیں،صارف کا شنیرا کو ٹویٹ،لیکن کیوں؟

وسیم اکرم سے میری سفارش کر دیں،صارف کا شنیرا کو ٹویٹ،لیکن کیوں؟
کیپشن: shaniera akram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)     ایک صارف کو وسیم اکرم   نے جب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاک کیا تو اس نے ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو پیغام دیا کہ وسیم اکرم سے میری سفارش کر دیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر محمد جنید نامی صارف نے ایک  سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف کو وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاک کیا ہوا ہے۔

محمد جنید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ وسیم اکرم نے مجھے کیوں بلاک کیا۔‘صارف نے وسیم اکرم سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ مہربانی! مجھے اَن بلاک کردیں۔ جس کے بعد ٹوئٹر صارف نے شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میری سفارش کردیں، شاید آپ کی سفارش سے میری مدد ہوجائے۔صارف محمد جنید کی سفارش پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’آپ نے خود کوئی منفی ٹوئٹ کیا ہوگا، اسی وجہ سے وسیم نے آپ کو بلاک کیا ہو گا۔