حکومت کےجھوٹےدعوٰے، یو ٹیلٹی سٹورز ملازمین کی قسمت کافیصلہ نہ ہوسکا

حکومت کےجھوٹےدعوٰے، یو ٹیلٹی سٹورز ملازمین کی قسمت کافیصلہ نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو اشیا کی خریداری بندکئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکاہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ  سٹورز پر جو اشیا موجود تھی وہ فروخت کر کے گزشتہ ماہ کی تنخواہ لے لی ہے تاہم آئندہ ماہ کی تنخواہ ملنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ سےحکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کی قسمت کا فیصلہ کیاگیانہ ہی پرکیورمنٹ دوبارہ سے شروع کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکا، ملازمین کا کہنا  تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے کسی بھی سٹور پر سپلائی نہیں آئی جسکے باعث سٹور خالی ہو چکے ہیں،  اب سیل ٹارگٹ بھی پورے نہیں ہو رہے، سٹورز پر جو سٹاک موجود تھا وہ فروخت کر کے گزشتہ ماہ کی تنخواہیں دی گیئں  ہیں تاہم اب سٹاک موجود نہیں ہے جسکے باعث آئندہ ماہ کی تنخواہ ملنا مشکل نظر آتا ہے۔

ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یوٹیلٹی سٹورز کی تمام یونیئنزاکھٹی ہیں اور نمائندگان نے مسلےکے حل کے لیے اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی کوشش بھی کی ، اب پورے پاکستان سے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین بائیس اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں مسلے کے حل تک دھرنا دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer