"جو قوم احساس کاجذبہ رکھتی ہےوہ کبھی پیچھےنہیں رہ سکتی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( بسام سلطان) فلیٹیز ہوٹل میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان چلڈرن ہارٹ ہسپتال کے لئے فنڈریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، صوبائی وزیر صحت سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق تقریب میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سمیت پاکستان کے معروف کھلاڑی مصباح الحق ، انضمام الحق، سعید اجمل،احمد شہزاد ،مشتاق احمد،سہیل تنویر نے خصوصی شرکت کی، پاکستان چلڈرن ہارٹ ہسپتال پروجیکٹ پر ایک ارب 64 کروڑ لاگت آئے گی اور تین سال تک کی مدت میں مکمل ہو جائے گا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بچوں کیلئے دل کا ہسپتال بنانا خوش آئند بات ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان خوب ترقی کرے گا، انہوں  نے کہا کہ جو قوم احساس کا جذبہ رکھتی ہے وہ قوم کبھی پیچھے نہیں رہ سکتی ۔

تقریب کے پہلے سیشن میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی وجوہات اور بچوں کے امراض قلب سے چھٹکارے پر روشنی ڈالی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں کھلاڑی مصباح الحق ،انضمام الحق اور مشتاق احمد نے ہسپتال کو قابل ستائش قرار دیا اور دل کھول کر اس نیک کام میں حصہ ڈالنے کی تلقین کی، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ الله کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس کام کے قابل سمجھا اور کوشش رہے گی اس پروجیکٹ کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے،سی ای او پاکستان ہارٹ چلڈرن فاؤنڈیشن فرحان کا کہنا تھا کہ چھوٹی سی کاوش سے اس کو کامیاب بنایا جائے گا اور ریمورٹ ایریا کو بھی ٹارگٹ کیا جائے گا ۔

پاکستان ہارٹ فا ؤنڈیشن اب تک ایک ہزار سے زائد مستحق بچوں کو بہترین علاج فراہم کر چکا ہے جبکہ ہسپتال قائم ہو جانے پر ہر سال ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجریز کی جا سکیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer