لیڈی کا نسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ تقریب، دیکھنے والےمحضوظ ہو گئے

 لیڈی کا نسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ تقریب، دیکھنے والےمحضوظ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹرمیں لیڈی کا نسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر میں   پولیس  خواتین کانسٹیبلز کے دسویں بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، خواتین اہلکاروں نے پریڈ کے دوران تربیتی مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا جس سےشرکاخوب محضوظ ہوئے، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سیکرٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغراور ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر سمیت صوبائی وزرا، پولیس افسران بھی شریک ہوئے، وزیراعلی پنجاب نے پریڈ میں نمایاں کارگردگی دکھانے والی خواتین کانسٹیبلز میں شیلڈز تقسیم کیں، جس کے بعد ایڈشنل آئی جی اظہر حمید نے وزیراعلی کو اعزازی سوینئیر پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے مگر انہیں فخر ہے کہ پنجاب پولیس سمیت دیگر سکیورٹی ادارے ملک کے تحفظ کا بھرپور عزم رکھتے ہیں،ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے پاس آوٹ ہونے والی خواتین کانسٹیبلز کو مبارکباد پیش کی، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لینے والی 424خواتین پولیس اہلکاروں نے آٹھ ماہ میں ٹریننگ مکمل کی جو اب پنجاب کےمختلف اضلاع میں اپنے فرائص سرانجام دیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer