ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور سندھ میں ڈینگی کے وار، متعدد کیسز رپورٹ

اسلام آباد اور سندھ میں ڈینگی کے وار، متعدد کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں،تمام نئے کیسز دیہی علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ترجمان ڈی ایچ او  کے مطابق اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے،مجموعی طور پر 20 ہزار 857 انسدادی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن کے دوران 36 مثبت لاروا بریڈنگ سائٹس کھلے مقامات اور گھروں میں دریافت  ہوئیں،کمرشل مقامات پر کوئی مثبت لاروا نہیں ملا۔

دوسری جانب سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔ 

 محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے ہلاکت حیدرآباد میں رپورٹ ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں 447، کراچی میں 765 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 7 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔