ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک آرٹس کے سٹوڈنٹس کے لیے بڑا موقع؛ ایف ایس سی اور ڈی اے ای میں داخلہ لے سکتے ہیں

میٹرک آرٹس کے سٹوڈنٹس کے لیے بڑا موقع؛ ایف ایس سی اور ڈی اے ای میں داخلہ لے سکتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میٹرک آرٹس کے طلبہ بھی ایف ایس سی اور ڈی اے ای میں داخلہ لے سکیں گے
آئی بی سی سی کی ذیلی کمیٹی نے اہم سفارشات مرتب کر لیں ،اجلاس پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں منعقد ہوا۔
میٹرک آرٹس گروپ کے طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے نئے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ۔ میٹرک آرٹس طلبہ کو ایف ایس سی پری میڈیکل میں داخلے کی اجازت مل سکے گی۔
آرٹس کے طلبہ پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور ڈی اے ای میں داخلہ لے سکیں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے بورڈز کے چیئرمینز اور ماہرین تعلیم  نے شرکت کی ۔ 
2026 سے امتحانی پرچوں میں 50 فیصد معروضی سوالات شامل کرنے کی تجویز دی گئی اورمیٹرک ٹیک کے نئے کورسز میں ریوائزڈ گریڈنگ اور ڈویژن سسٹم پر مشاورت کی گئی ۔

سیکرٹری محمد حفیظ نے کہا آرٹس طلبا کے لیے سائنسی و فنی تعلیم کے دروازے کھل رہے ہیں۔