سٹی 42: محکمہ صحت اور پی ایچ اے میں معاہدہ طے پاگیا
پی ایچ اے ملازمین کیلئے کلینک آن وہیل علاج کیلئے دستیاب ہوں گے،پی ایچ اے ہسپتالوں میں ہارٹیکلچر کی خدمات فراہم کرے گا۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ڈی جی پی ایچ اے اور سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت نےمعاہدے پر دستخط کیے۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا معاہدے پی ایچ اے کے 8 ہزار سے زائد ملازمین مستفید ہونگے ۔پی ایچ اے ملازمین کو چیک اپ، ادویات فراہم کی جائیں گی ۔
پی ایچ اے محکمہ کے ہسپتالوں کی ہارٹیکلچر کا ذمہ دار ہوگا۔محنت کش کو علاج کیلئے ہسپتال نہیں جاناپڑے گا۔
ادویات و ٹیسٹ بھی پی ایچ اے ایریاز میں مہیاکیے جائیں گے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App