ویب ڈیسک :مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون مریم کو اغوا کے بعد قتل کر دیا، جس نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا کی رہائشی مریم ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔
مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا اور بعد میں سرعام قتل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق مریم کے قتل نے مالی کے عوام میں غصہ اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک ایک فوجی حکومت (ملٹری جونٹا) کے زیرِ انتظام ہے جو 2012 سے جاری شدت پسند بغاوت پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔