ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:مصطفیٰ آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 لاہور:مصطفیٰ آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :مصطفیٰ آباد کے علاقے چوبچہ پھاٹک کے قریب دورانِ گشت پولیس نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

 ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو فائر لگنے سے زخمی ہو کر گر گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت عامر سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام وکی مسیح بتایا گیا ہے۔

زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔