ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت: ملزمہ نے بیٹوں کیساتھ ملکر خاتون پولیو ورکر کا سرپھاڑ دیا

کوٹ لکھپت: ملزمہ نے بیٹوں کیساتھ ملکر خاتون پولیو ورکر کا سرپھاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:کوٹ لکھپت میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون پولیو ورکر کا سر پھٹ گیا، پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں تشدد، سنگین دھمکیاں دینے ،کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل، مقدمہ تشدد میں ملوث ملزمہ ثمینہ بابر اور اسکے 2 بیٹوں کیخلاف درج کیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ملزمہ ثمینہ نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا، پولیو ورکر نےسمجھانے کی کوشش کی تو خاتون نے 2بیٹیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا۔ 

اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکر صبا تاج کا سر پھٹ گیا، ملزمان نے متاثرہ پولیو ورکر کی سکوٹی کو بھی نقصان پہنچایا۔