ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’شادی کے 38 سال بعد احساس ہوا‘دوبارہ زندگی ملی تو گوندا سے شادی نہیں کرونگی‘ اہلیہ

’شادی کے 38 سال بعد احساس ہوا‘دوبارہ زندگی ملی تو گوندا سے شادی نہیں کرونگی‘ اہلیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی اور صاف الفاظ میں کہا کہ اگر دوبارہ زندگی ملی تو وہ گوندا سے شادی نہیں کرنا چاہیں گی۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اگلی زندگی میں بھی گوندا کو اپنا شریکِ حیات بنانا چاہیں گی تو سنیتا نے برجستہ کہا کہ نہیں، میں نہیں چاہتی۔ وہ ایک اچھے بیٹے اور شاندار بھائی ہیں مگر شوہر کے طور پر نہیں، یہ بیان بالی ووڈ ناظرین کے لیے حیران کن ضرور ہے مگر سنیتا ہمیشہ اپنی صاف گوئی اور بے باکی کے لیے جانی جاتی ہیں۔

سنیتا نے اپنی گفتگو میں ماضی کی غلطیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسان جوانی میں کئی فیصلے جلدی میں کر لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی غلطیاں کیں اور انہوں نے بھی مگر ایک عمر کے بعد ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ جب آپ کے پاس بیوی اور بچے ہوں تو پھر کیوں خطرہ مول لینا؟

سنیتا کے مطابق ان کی زندگی میں سب سے بڑی طاقت ان کے بچے ہیں، میں آج اپنے بچوں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے صرف مجھ سے محبت کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دونوں بچے اُن کے بہت قریب ہیں، بیٹا اکثر انہیں کھانے پر لے جاتا ہے اور بیٹی بھی وقت نکالتی ہے۔ دوستوں پر یقین نہیں، میرا سہارا صرف میرے بچے ہیں۔

سنیتا نے اعتراف کیا کہ گوندا کے کیریئر نے ان کی ازدواجی زندگی پر اثر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ دیکھیے وہ ہیرو ہیں۔ وہ اپنی ہیروئنز کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں بجائے بیوی کے۔

 اداکار کی بیوی بننے کے لیے دل بہت مضبوط چاہیے۔ مجھے یہ سمجھنے میں 38 سال لگ گئے۔ جوانی میں میں یہ بات نہیں سمجھتی تھی۔

سنیتا کے مطابق گوندا کا مزاج اور ان کا اپنا اندازِ زندگی مختلف ہیں اسی لیے کئی باتوں پر اختلاف بھی رہتا ہے۔

گوندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں بیٹی ٹینا آہوجا اور بیٹا یش ہے۔