ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے الوداعی دورے

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے الوداعی دورے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جگہوں پر آرمی چیف نے افسروں، جوانوں سے ملے، ٹروپس سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، تربیت، قدرتی آفات میں فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا،آرمی چیف نے کہا ہے کہ  جو بھی حالات ہوں، اسی کوش و جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

 سیالکوٹ گیریژن دورے میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کا استقبال کیا،منگلا گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے آرمی چیف جنرل باجوہ کا استقبال کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر