پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے نئی پالیسی جاری

School Based Exams for Primary and mIddle classes
کیپشن: Based Exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آئندہ سال کیلئے پورے نصاب سے سکولوں میں امتحانات کے انعقاد کی پالیسی جاری کر دی۔
 پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سال 2022ء کے امتحانات کی پالیسی جاری کر دی ہے۔ پالیسی کے مطابق پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء کا زبانی امتحان سکول میں لیا جائے گا۔

تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان سکول کی سطح پر ہی ہوگا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ ڈیٹا بینک سے ہی امتحانی پرچہ لیا جائے گا۔

کمیشن انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج، اسلامیات اور کمپیوٹر ایجوکیشن کےمضامین کے سوالات سکولوں کو فراہم کرے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو امتحانی پرچوں کا نمونہ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer