لاہور یئےبچ گئے؛ 3050 کلو مردہ مرغیوں کی سپلائی پکڑی گئی

Raid against died meat & chicken
کیپشن: died chicken
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو بیمار جانوروں اور مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مردہ جانور لے کر آنے والا سپلائر گرفتار،جبکہ دوسری کارروائی میں تین ہزار پچاس کلو مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں.
 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سگیاں پُل پر ناکہ بندی کرکے مردہ جانور کو گاڑی میں چھپا کر لاہور لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مُردہ مویشی لے کر آنے والے ملزم کو گرفتار کروادیا۔

ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرکے 3050 کلو مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ڈی جی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ مضر صحت مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کے لیے بھجوا دیا گیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer